جی آر ڈی انسٹی چیوٹ آف مینجمنٹ وٹیکنالوجی دہرادون نے پرے پورہ سرینگر میں کیئر کونسلنگ انفارمیشن سینٹر کھولا

اڑان نیوز
جموں//کشمیر میں طلبہ وطالبات کو کیئر گائیڈنس کے لئے دوہرادون کے سرفہرست جی آر ڈی انسٹی چیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی نے پرے پورہ سرینگر میں کیئرکونسلنگ انفارمیشن سینٹر کھولا۔ داخلہ ڈائریکٹر لتا گپتا اور فیکلٹی ممبر اشفاق حسن یتوکی موجودگی میں سردار راجا سنگھ نے اس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر بولتے ہوئے سردار راجہ سنگھ نے میڈیا افراد کو بتایاکہ کشمیر کے اندر بچوں میں بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے لیکن صرف کیئرکے بارے میں بیداری نہیں، اسی وجہ سے ان کی صلاحیتوں کو صحیح طریقہ سے استعمال نہیں کیاجاسکتا۔ اس مقصد کے لئے سرینگر میں کیئرئر کونسلنگ انفارمیشن سینٹر کھولاگیاہے۔ اس سے طلبہ وطالبات کو کافی فائیدہ ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ جی آر ڈی انسٹی چیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی سے اب تک کشمیر کے 800طلبہ وطالبات نے اعلیٰ تعلیم مکمل کی ہے اب یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ کشمیر کو مزید بیدار کیاجائے۔ ڈائریکٹر لتا گپتا نے بھی میڈیا افراد سے بات کی۔