خاتون اول کی صدارت میں راج بھون میں صبحِ موسیقی کا اہتمام خواتین رکن اسمبلی، پولیس، عدلیہ اور ملٹری افسران کی اہلیان نے شرکت کی

اڑان نیوز
جموں// یوم خواتین کے سلسلے میں کل صُبح راج بھون کے احاطہ میں ایک ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی میزبانی خاتول اول اوشا ووہرا نے کی۔اس موقعہ پر خواتین رُکن اسمبلی، افسران کے علاوہ، پولیس، جوڈیشل اور ملٹری افسروں کی اہلیان بھی موجود تھیں۔اس پروگرام کا انعقاد ریڈیو کشمیر جموں اور دور درشن کیندر جموں نے کیا تھا۔پروگرام میں ریاست اور بیرون ریاست کے فنکاروں نے ڈوگری، اردو اور کشمیر زبانوں میں موسیقی پیش کی۔ان فنکاروں میں انو رادھا کُبیر، استاد سخاوت حُسین خان، زلیخاں فرید، دھننجے کول، سیمول مسیح، کُشا شرما، چنمائی شرما، سونالی ڈوگرہ اور آشا کیسر شامل تھیں۔