اجے سدھوترہ، آر ایس چب ، عبدالغنی وکیل اور شام لال شرما نے گورنر سے ملاقات کی

اڑان نیوز
جموں//سابقہ مخلوط حکومت میں کابینہ وزیر رہے نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے سنیئرلیڈران نے کل وزیر اعلیٰ گورنر این این ووہرہ سے ملاقات کی اور انہیں کئی عوامی مسائل ومشکلات سے آگاہ کیا۔ نیشنل کانفرنس لیڈراورسابق وزیر اجے سڈوترہ نے سرحدوں پر پاکستان کی گولہ باری سے متاثرہ لوگوں کی مشکلات کے بارے میں گورنر کو جانکاری دی۔انہوں نے پانچ مرلہ پلاٹ الاٹ کرنے اور ایکس گریشیا ریلیف میں اضافہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔گورنر نے انہیں یقین دلایا کہ یہ معاملات وزیر اعلیٰ کے ساتھ اُٹھائے جائیں گے۔گورنر نے اجے سڈوترہ سے تلقین کی کہ وہ مختلف سطحوں پر عوامی بہبود کے کام جاری رکھیں۔سابق وزیر اور کانگریس لیڈرآر ایس چِب نے نے آر ایس پورہ کے ترقیاتی منظر نامے سے جڑے معاملات اور سرحدوں کے نزدیک رہنے والے کسانوں کے مسائل سے گورنر کو آگاہ کیا۔انہوں نے علاقہ میںسرحدی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے مختلف پروجیکٹوں کی عمل آوری پر بھی زور دیا۔گورنر نے آر ایس چِب سے تلقین کی کہ وہ ریاست کی ترقی کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔دریں اثناء پردیش کانگریس کمیٹی ریاستی نائب صدر اور سابقہ وزیر سابق وزیرشام لال شرما نے راج بھون میںگورنر این این ووہرا سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے ریاست میں امن و قانون اور معمول کے حالات کی بجالی اور ترقیاتی منظر نامے کو آگے بڑھانے کے حوالے سے اپنی تجاویز سے گورنر کو آگاہ کیا۔انہوں نے پنچائتوں اور میونسپلٹیوں کے انتخابات منعقد کرانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔گورنر نے شام لال شرما پر زور دیا کہ وہ جموں خطہ میں آپسی روا داری کے جذبے کو بڑھاوا دینے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔سابق وزیرعبدالغنی وکیل نے آج یہاں راج بھون میںگورنر این این ووہرا سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے ریاست میں معمول کے حالات بحال کرنے اور انتظامی نظام میں مزید بہتری لانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو زیر بحث لایا۔گورنر نے عبدالغنی وکیل پر زو ردیا کہ وہ عوامی بہبود کے لئے اپنی کوششیں متواتر جاری رکھیں۔