یوسف بٹ کی صدارت میں استحقاق کمیٹی میٹنگ منعقد

جموں//جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی پرولیج کمیٹی کی میٹنگ کل ایم ایل اے محمد یوسف بٹ کی صدارت میں منعقد ہوئی جس دوران ایم ایل اے گاندربل شیخ اشفاق جبار کی طرف سے سے پیش کی گئی ایک مخصوص شکایت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ارکان قانون سازیہ عثمان عبدالمجید ، دیناناتھ بھگت ، بشیر احمد ڈار، رویندر رینہ کے علاوہ شیخ اشفاق جبار نے بھی میٹنگ میں شرکت کی ۔متعلقہ حکام کی طرف سے اطمینان بخش جواب ملنے کے بعد پینل نے شکایت نمٹانے کا فیصلہ کیا۔پرنسپل سیکرٹری داخلہ آر کے گوئیل اور اسمبلی کے سیکرٹری ایم آر سنگھ بھی اس موقعہ پر موجو دتھے