راتھر کی صدارت میں ایتھکس کمیٹی منعقد

جموں//جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی ایتھکس کمیٹی کی میٹنگ آج ایم ایل اے عبدالرحیم راتھر کی صدارت میںمنعقد ہوئی۔اس موقعہ پر بارہویں قانون ساز اسمبلی کی دوسری رپورٹ پر تبادلہ خیال ہوا جس سے اس سال بجٹ اجلاس کے دوران ایوان میں پیش کیا گیا تھا۔ارکان قانون سازیہ عبدالرشید ڈار، عبدالمجید لارمی، راجا منظور احمد اور نیلم کمار لنگے نے میٹنگ میں شرکت کرکے کمیٹی کو مزید فعال اور نتیجہ خیز بنانے کے حوالے سے اپنی تجاویز سامنے رکھیں ۔ کمیٹی نے اگلی میٹنگوں کے حوالے سے حکمت عملی بھی وضع کی۔دیگر لوگوں کے علاوہ سیکرٹری اسمبلی ایم آر سنگھ بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔