جنتا دل یونائیٹیڈ کا وفد گورنر سے ملاقی سرحدوں پر رہائش پذیر لوگوں کیلئے بنکروں کی تعمیر کا مطالبہ

اڑان نیوز
جموں//جنتا دل یونائیٹیڈ کا ایک چار رکنی وفد کل پارٹی کے ریاستی صدر جی ایم شاہین کی قیادت میں گورنر این این ووہرا سے ملاقی ہوا۔وفد نے گورنر کو لوگوں کو درپیش مشکلات بالخصوص ملی ٹنسی اور کراس باڈر فائرنگ سے پید ا شدہ مصائب کے بارے میں جانکاری دی ۔ وفد نے سرحدوں کے نزدیک رہائش پذیر لوگوں کے لئے بنکروں کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے سلیکشن عمل میں شفافیت لانے کا معاملہ بھی سامنے رکھا۔گورنر نے وفد کے احساسات کی ستائش کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ عوامی بہبود کے کام جاری رکھیں۔