کنٹرول لائن پر گولہ باری جاری بالا کوٹ سیکٹر میںمارٹر شیل لگنے سے ایک رہائشی مکان مکمل تباہ

صدام بٹ
بالا کوٹ +نوشہرہ// کنٹرول لائن پر جمعہ کے روز بھی بھارت و پاکستان کے افواج کے بیچ گولہ باری کا تبادلہ ہو تا رہا جس کے دوران مارٹر شیل رہائشی علاقوں پر آ کر گرے ۔ فوج کے ذرائع نے بتایا کہ جمعرات و جمعہ کی درمیانی شب سے ہی منکوٹ اور با لا کوٹ سیکٹروں میں پاکستانی فوج نے شدید گولہ باری شروع اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی دن بھر چلتا رہا ۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے کی جانی والی بلا اشتعال فائر بندی خلاف ورزی کا یہاں سے بھی بھر پور جواب دیا جا رہا ہے ۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے دوران شب کئی بھارتی چوکیوں کو چھوٹے و آٹو میٹک سلحہ کے علاوہ مارٹر شیلوں کا نشانہ بنایا ۔ اس دوران سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کئی رہائشی مکانات کو کلی یا جزوی نقصان پہنچا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ ذرائع کے مطابق محمد فےاض ولد باغ حسےن ساکنہ سندوٹ کا رہائشی مکان مارٹر گولہ لگنے کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہو گیا جب کہ محمد اسلم ولد اﷲ دتہ خان ساکنہ دھڑاٹی کی7بھےڑ بکرےاں ماری گئیں ۔واضح رہے کہ جمعرات کو بھی بالاکوٹ ،منکوٹ اور مینڈھر سیکٹر کے مختلف علاقوں میں گولہ باری کا شدید تبادلہ ہوا تھا جس کے دوران دوران متعدد مارٹر گولے رہائشی آبادی والے علاقوں میں گرے تھے۔ مینڈھر سیکٹر کے گوہلد علاقہ میں مقبول حسین ،محمد صغیر ولد چوہدری سائیں کے دو مکان مارٹر شیل لگنے سے تباہ ہو گئے ۔اس دوران منکوٹ سیکٹر میں 5 مہار رجمنٹ کے دو اہلکار ایک مارٹر شیل کی زد میں آ کر زخمی ہوئے تھے جن کی شناخت نائب صوبیدار ترسیم سنگھ اور سندیپ رائے کے طور پر ہوئی ہے ۔ دونوں اودہم پور کے کمانڈ ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ گزشتہ روز ہی نوشہرہ سیکٹر میں10کلو میٹر اندر قصبہ کے نزدیک ایک پا کستانی گولہ گرا جس کے دوران سریش نامی ایک شہری زخمی ہواتھا ۔ باباکھوڑی،کلال، کلسےاں ،مےں دونوں افواج کے درمےان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا تھا ۔ کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پونچھ اور راجوری کے ڈپٹی کمشنروں نے پہلے ہی کنٹرول لائن کے نزدیک قائم تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کئے احکامات جاری کر رکھے ہیں ۔