حکومت کٹرا، ریاسی میں سالڈ ویسٹ کو سائنسی طریقے پر ٹھکانے لگانے کی وعدہ بند : اجے نندا

جموں//خزانہ و منصوبہ بندی کے وزیر مملکت اجے نندا نے آج کہا کہ حکومت کٹرا اور ریاسی کے قصبوں میں سالڈ ویسٹ کو سانسی طریقے پر ٹھکانے لگانے کے سلسلے میں تمام تر کوششیں عمل میں لارہی ہے تاکہ علاقے میں صحت و صفائی کا ماحول قائم رہے ۔ان باتوں کا اظہار وزیر نے افسروں کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس کا انعقاد کٹراور ریاسی قصبوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق معاملات پر غور و خوض کرنا تھا۔فائنانشل کمشنر فائنانس کے بی اگروال ، ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز جموں ششما چوہان ، ڈی سی ریاسی پرسنا راما سوامی میٹنگ میں موجود تھے۔ایس ڈی ایم کٹرا نیلم کھجوریہ ، سی ای او کٹرا ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، میونسپل کارپوریشن کٹرا اور ریاسی کے سینئر افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔