ملک ِ شامل میں مسلمانوں کاقتل عام بھدرواہ میں نوجوانوں نے یکجہتی ریلی نکالی گئی

ماجد ملک
بھدرواہ // سیریا میں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف بھدرواہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے ایک یکجہتی ریلی نکالی جو مرکزی جامع مسجد کے بار سے شروع ہوئی اور صدر بازار اور پاسری اڈا سے واپس مسجد کے سامنے اختتام پزیر ہوئی ۔ ریلی کے دوران نوجوان نے گناہوں کا سیریا میںقتل عام روکنے کے نعرے بلند کر رہے تھے ۔اپنے خطاب میں برہان گنائی نے الزام لگایا کہ سیریا میں آئے روز بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے اور خاص کر چھوٹے چھوٹے بچوں کو موت کے گاٹ اتارا جا رہا ہے لیکن دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ انہوں نے پورے عالم اسلام سے مانگ کی کہ وہ ہوش کے ناخون لیں اور ظلم کے خلاف آواز بلند کریں ۔احتجاج کے دوران نوجوانوں نے ہاتھوں میں تختیاں اٹھائی ہوئی تھی ۔