لکھن پور میں مہاراجہ گلاب سنگھ کا مجسمہ نصب کیاجائے گا

لکھن پور//جنگلات و ماحولیات کے وزیر چودھری لال سنگھ نے کل لکھن پور میں اس جگہ کا دورہ کیا جہاں مہاراجہ گلاب سنگھ کا مجسمہ نصب کیا جارہا ہے۔اس سے پہلے وزیر موصوف نے ضلع انتظامیہ کے ساتھ مفصل تبادلہ خیال کر کے اس ضمن میں خدو خال طے کئے ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر کوہدایت دی کہ وہ مجسمہ لگانے کی جگہ کا تعین کر کے باقی تیاریاں بھی مکمل کریں۔وزیر نے کہاکہ مہاراجہ گلاب سنگھ کا مجسمہ نصب کرنے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ریاست کے اس پہلے مہاراجہ کو خراج عقیدت ادا کیا جائے ۔اس موقعہ پر کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔