نور آباد لیہہ ، اود ھم پور، شوپیاں اور سونہ واری کے وفود وزیر اعلیٰ سے ملاقی محبوبہ مفتی مطالبات پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی

اڑان نیوز
جموں //ریاست کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے کئی وفود نے آج یہاں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی اور اپنے اپنے مسائل اُن کے نوٹس میں لائے ۔ نور آباد حلقے کے ایک وفد نے دمہال ہانجی پورہ میں ایک ریسٹ ہاوس اور منی آفس کمپلیکس کی تعمیر کا مطالبہ کیا وفد نے دمہال ہانجی پورہ کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی آسامی وجود میں لانے ، ڈی کے مرگ اور مالون میں موجود اینٹی پی ایچ سیز کو بڑھاوا دینے کے علاوہ پہلو میں اعلیحدہ میڈیکل بلاک قایم کرنے جیسے مطالبات سامنے رکھے ۔ نوبرا اور لیہہ کے وفود نے بسکٹ نالہ کے کناروں کو بڑھاوا دینے ، علاقے میں تعلیمی بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے علاوہ سرینگر اور جموں میں ان علاقوں کے طلاب کیلئے ہوسٹل سہولیات بہم کرانے کے مطالبات سامنے رکھے ان وفود نے علاقے میں مختلف ترقیاتی سرگرمیوں کی واجب الادا رقم کو کلئیر کرنے کا معاملہ بھی اجاگر کیا ۔ منی وار اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے وفد نے منی وار اور ہانجی دانتر اور لارم گنجی پورہ کے درمیان سڑکیں تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا انہون نے علاقے کیلئے ایک ویٹر نری سنٹر اور ہیلتھ سب سنٹر قایم کرنے کی بھی مانگ کی ۔ وچی ترکوانگم اور زینہ پورہ کے وفود نے حلقے میں تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ وچی اور ترکوانگم میں مقامی زیارت گاہوں کی جازبیت کو بڑھاوا دینے کا بھی مطالبہ کیا ۔ سونہ واری کے وفد نے علاقے کیلئے ایک اعلیحدہ ہائیڈرالک ڈویژن قایم کرنے اور گنستان کو پریہاد پورہ واٹر سپلائی سکیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مونگری اودھمپور کے وفد نے علاقے میں ایک کالج قایم کرنے ، سڑک رابطے میں بہتری لانے اور تودے سے متاثرہ لوگوں کی باز آباد کاری کا مطالبہ کیا ۔ روح اننت ناگ کے ایک اور وفد نے اشیش پورہ ۔ منگہال کے ساتھ ساتھ ملک پورہ ۔ منگہال سڑکوں کی کشادگی کا مطالبہ کیا ۔ وفد نے روح میں ایک کھیل کا میدان تعمیر کرنے کا معاملہ بھی سامنے لایا ۔ محکمہ اطلاعات کے سٹرنگرز کے وفد ، ایس آر او 202 کے تحت منتخب ہوئے اُمیدواروں کے وفد اور اکنامک اینڈ سٹیٹکس ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کے وفد نے بھی وزیر اعلیٰ کے ساتھ ملاقات کی اور اپنے مطالبات اُن کے سامنے رکھے ۔ کھرم ، میر بازار ، نائنا بٹ پورہ اور کوکر ناگ کے وفود بھی وزیر اعلیٰ سے ملاقی ہوئے اور انہیں اپنے مطالبات کے بارے میں جانکاری دی ۔ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے وفود کے مسائل غور سے سُنے اور انہیں یقین دلایا کہ اُن کے جائیز مطالبات پر ایک معیاد بند مدت کے اندر غور کیا جائے گا ۔