گاندھی نگر ہسپتال میں صفائی ستھرائی مہم اور شجر کاری

جموں //جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے کل گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر میں آج سنت نرنکاری چیری ٹیبل فاؤنڈیشن کی طرف سے منعقد کی گئی شجر کاری اور صفائی ستھرائی مہم کی شروعات کی ۔ اس موقعہ پر سپیکر موصوف نے کہا کہ صفائی ستھرائی ہماری ثقافت کا ایک اہم حصہ ہونا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے گردو نواح کو صاف ستھرا رکھنے میں ہر ایک شہری کو اپنی ذمہ داری نبھانی چاہئیے ۔ سپیکر نے مختلف شعبوں میں اس فاؤنڈیشن کی طرف سے عملائی جا رہی سرگرمیوں کی تعریف کی ۔ ایم ایل سی وکرم رندھاوا کے علاوہ کئی دیگر اہم شخصیات بھی اس موقعہ پر موجود تھیں ۔ کویندر گپتا نے ایم اے انڈور سٹیڈیم جموں میں سٹیٹ سامبو چیمپین شپ کا بھی افتتاح کیا جس میں ریاست کے لگ بھگ 1300 طلاب شرکت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مقابلوں سے بچوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا پلیٹ فارم دستیاب ہوتا ہے اور وہ اپنی صلاحیتوں کو ایک مثبت سمت دینے میں کامیاب ہوتے ہیں ۔ بعد میں سپیکر نے کنٹون منٹ بورڈ جموں کا دورہ کر کے وہاں ایک میٹنگ کے دوران بورڈ ارکان کے ساتھ کنٹون منٹ کے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔