پلوامہ میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران تشدد بھڑک اٹھا

At least one policeman has lost his life in an encounter with militants, believed to be fidayeen, in a camp close to the District Police Lines in Jammu and Kashmir. Efforts are on to neutralize them. Express Photo By Shuaib Masoodi 26-08-2017

اڑان نیوز
سرینگر//ہاری گام دربگام پلوامہ میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران تشدد بھڑک اٹھا مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے سیکورٹی فورسز نے اشک آور گیس کے گولے داغے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق ہاری گام پلوامہ میں جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا گیاہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق آس پاس علاقوں کو سیل کرکے جگہ جگہ خصوصی جنریٹر نصب کئے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق شام دیر گئے ہاری گام دربگام پلوامہ میں اُس وقت افراتفری مچ گئی جب پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ پارٹی نے گاؤں کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی ۔ ہاری گام ،د ربگام اور اس کے ملحقہ علاقوں میں خبر پھیلتے ہی نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجی مظاہرئے کئے۔نمائندے کے مطابق سیکورٹی فورسز نے تشدد پر اُتر آئی بھیڑ کو منتشر کرنے کیلئے بے تحاشہ ٹیر گیس شلنگ کی جس کے نتیجے میں ہاری گام پلوامہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا۔ دفاعی ذرائع کے مطابق آس پاس علاقوں کو سیل کرکے فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے گئے ہیں۔