لیہہ ، کرگل کے وفود قانون ساز کونسل کے چئیر مین سے ملاقی

جموں //نوبرا ، لیہہ ، کرگل ، چتکن ، ہگنیس اور ککشو سے تعلق رکھنے والے کئی وفود آج چئیر مین جموں و کشمیر قانون ساز کونسل حاجی عنایت علی سے ملاقی ہوئے اور انہیں اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ تعمیراتِ عامہ کے وزیر نعیم اختر ، دیہی ترقی کے وزیر عبدالحق خان اور ممبر پارلیمنٹ میر فیاض احمد اس موقعہ پر موجود تھے ۔ وفود نے سڑک رابطوں ، طبی سہولیات ، صحت و صفائی و دیگر معاملات کے بارے میں چیئر مین کو آگاہ کیا ۔ چئیر مین نے وفود کے مسائل متعلقہ وزراء کے گوش گذار کئے اور وفود کو یقین دلایا کہ اُن کے مسائل ہمدردانہ بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ۔