پونچھ موٹر سائیکل حادثہ میں نوجوان جاں بحق

پرتپال سنگھ
پونچھ//پونچھ قصبہ سے متصل گاو¿ں کنوئیاں میں ہفتہ کے روز ایک موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہو جانے سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ پل کے نزدیک پیش آیا اور موٹر سائیکل سوار نوجوان ظہیر ولد منیر حسین سکنہ بھینچ شدید زخمی ہو گیا ۔ اسے مقامی لوگوں نے ضلع ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پہنچتے ہی وہ دم توڑ گیا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کر لیا ہے ۔