پہاڑی زبان بولنے والے طبقہ کو 3فیصد ریزرویشن دینا موجودہ سرکار کاتاریخ ساز فیصلہ ظفر اقبال منہاس کاوزیر اعلیٰ اور وزیر سجاد غنی لون کے تئیں اظہار ِتشکر

اڑان نیوز
جموں//پی ڈی پی کے سنیئرلیڈر اور ایم ایل سی ظفر اقبال منہاس نے پہاڑی زبان بولنے والے طبقہ کو 3فیصد ریزرویشن دینے سے متعلق جموں وکشمیر ریزرویشن (ترمیمی)بل نمبر18/2014کو کابینہ میں منظوری دیئے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کو طبقہ کی تعلیمی، سماجی، اقتصادی بااختیاری کے لئے ایک سنگِ میل قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے پہاڑیوں کو3فیصد ریزرویشن دینے کو ہری جھنڈی دکھانے پر پوری وزارتی کونسل بالعموم اور بالخصوص وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور سماجی بہبود کے وزیر سجاد غنی لون کو مبارک باد پیش کی ہے۔ ظفر اقبال منہاس نے کہاکہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے دہائیوں پرانی مانگ کو پورا کر کے ایک تاریخ ساز قدم اٹھایاہے جس کے لئے پوری قوم ان کی مرہون ِ منت رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ سوشل ویلفیئر وزیر سجاد غنی لون نے اس معاملہ میں جتنی گہری دلچسپی دکھائی وہ قابل ِتحسین ہے۔ پی ڈی پی سنیئرلیڈر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی ریاست جموں وکشمیر کے سبھی طبقہ جات کو سماجی، تعلیمی، اقتصادی، سیاسی وانتظامی طور اختیار بنانے کے لئے غیر جانبدارانہ طریقہ سے کام کر رہی ہیں ، وہ قابل ستائش ہے، انہوں نے پہاڑی طبقہ کو 3فیصد ریزرویشن دینے کا جوتاریخی فیصلہ کیا، ایسے فیصلے صرف ایک دوراندیش ’Statesman‘ہی لے سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ جس طرح مرحوم مفتی محمد سعید نے جموں وکشمیر کی عوام کی فلاح وبہتری کے لئے غیر متوقع اور تاریخ ساز فیصلے لئے، ٹھیک اسی طرح ان کی صاحبزادی محترمہ محبوبہ مفتی کام رہے ہیں اور اپنے والد محترم کے مشن کو آگے لے جارہے ہیں۔ ظفر اقبال منہاس نے سجاد غنی لون کا بھی طے دل سے شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اول بیکورڈ کلاس کمیشن کو جلد فعال بنانے، اس میں برسوں سے التواء میں پڑے معاملات کو تیزی سے نپٹایاہے، اس کے لئے موصوف مبارک بادی کے مستحق ہیں۔