پاکستان بزدلانہ حرکتوں کا مرتکب ہورہا ہے: نرمل سنگھ

اڑان نیوز
جموں// نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان غریب سرحدی آبادی کو نشانہ بناکر بزدلانہ حرکتوں کا مرتکب ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان یوم جمہوریہ اور پنچایتی انتخابات کے انعقاد سے قبل ریاست کے حالات خراب کرنا چاہتا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک بزدل ملک ہے اور بزدلانہ حرکتیں کررہا ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ دنیا کا کونسا ملک غریب سرحدی آبادی کو نشانہ بنارہا ہے؟ ۔ان کا کہنا تھا کہ فورسز کو واضح ہدایت د ی گئی ہے کہ وہ کسی بھی طرح کی کمزوری نہ دکھائیں ۔ ان کا کہنا تھا ”وزیر اعظم اور وزیر داخلہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ متاثرین کی بھرپور مدد کی جائے گی“۔