بانہال کے نزدیک ٹینکر حادثہ کا شکار ایک شخص ہلاک ،دوسر تشویشناک حالت میں سرینگر منتقل

دانش وانی
بانہال // جموں، سرینگر شاہراہ پر بانہال کے نزدیک چملواس میں جمعہ کے روز ڈیزل سے بھرا ایک ٹینکر لڑھک کر نالا بشلڑی می جا گرا جس کے نتیجہ میں اس کا ڈرائیور ہلاک جبکہ کنڈکٹرشدید زخمی ہو گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ حادثہ ا±س وقت پیش آیا جب جموں سے سرینگر کی طرف جا رہا ڈیزل سے بھراایک ٹینکر زیر نمبر 4125-JK02BQ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر تقریباً 3 سو فٹ نیچے بہہ رہے نالا بشلڑی میں جا گرا ۔ ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جب کنڈکٹر شدید طور پر زخمی ہو گیا جسے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سرینگر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ اطلا ع ملتے ہی بانہال پولیس اور مقامی رضا کار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور بچاؤ و راحت کارروائیں شروع کر دیں ۔ زخمی کو سب ضلع ہسپتال بانہال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت تشویشناک قرار دیتے ہوئے سرینگر ریفر کر دیا ۔ ہلکا ک شدہ ڈرائیو ر کی شناخت لیکھ راج ولد پریتم لعل ساکنہ گڈیال اودہمپور کے جبکہ زخمی کنڈکٹر کی شناخت پریتم لعل ولد بابو رام ساکنہ چکر پٹالی گنڈالا اودہم پور کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں تھانہ بانہال میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔