دِیا گیس سرگرمیوں کی شروعات نائب وزیراعلیٰ نے گیس کی دستیابی کو بڑھاو ا دینے پر زور دیا

جموں//نائب وزیرا علیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے آج دِیا گیس بوٹلنگ پلانٹ لمٹیڈ کی سرگرمیوں کا آغاز کیا جس کی بدولت ریاست میں صارفین کو بلا طوالت وقت پر ایل پی جی سہولیات دستیاب ہوں گی۔سیاحت کی وزیر مملکت پریاسیٹھی، ایم ایل سی چرنجیت سنگھ کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔نائب وزیر اعلیٰ نے اس موقعہ پر اس پلانٹ کے مالک کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اسے گھریلو اور کمرشل صارفین کو بہتر سہولیات دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے گھر گھر تک ایل پی جی کنکشن پہنچا نا اور بلا طوالت گیس دستیاب کرانا وزیر اعظم کا مشن ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومت پردھان منتری اجوالا یوجنا کی موثر عمل آوری کو یقینی اور اہداف کو حاصل کرنے کے لئے باہمی اشتراک کے ساتھ کام کر رہی ہے ۔ڈاکٹر نرمل سنگھ نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے مزید پروجیکٹ ریاست میں شروع کئے جائیں گے تاکہ ریاست کے نوجوانوں کو روز گار کے مناسب مواقع دستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ ایل پی جی کی دستیابی بھی ممکن ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ دِیا گیس بوٹلنگ پلانٹ لمٹیڈ صارفین کو بہتر سہولیات دستیاب کرائے گا۔ وزیر مملکت پریا سیٹھی نے اس موقعہ پر ایجنسی کو مبارک باددیتے ہوئے کہا کہ اس کی بدولت صارفین بلا طوالت گیس کی دستیابی یقینی بن جائے گی۔ی ای او دِیا گیس سندیپ شرما کے علاوہ کئی دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔