انصاری نے سائیکلنگ ایکسپڈیشن کو روانہ کیا

جموں//کھیل کود کے وزیر عمران رضا انصاری نے جموں وکشمیر اور دیگر ریاستوںسے تعلق رکھنے والے 12سائیکل سواروں پر مشتمل ایک گروپ کو کینیا کمار ی تک سائیکلنگ ایکسپڈیشن کے لئے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ سائیکل سوار اس دوران ماحولیات کو تحفظ دینے کے حوالے سے بیداری پیدا کریںگے ۔آئی جی جموں ڈاکٹر ایس ڈی سنگھ، وائس چیئرمین سپورٹس کونسل جموں رنجیت کلرا کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے سائیکل سواروں کو مبارک باد دی اور ان پر زور دیا کہ وہ ریاست کے پیامبر بن کر ملک بھر میں امن ، آپسی بھائی چارے اور ماحولیاتی تحفظ کے پیغام کو عام کریں۔انہوں نے کہاکہ ریاست کے نوجوان کھیل صلاحیتوں سے مالا مال ہیں تاہم ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔انصاری نے کہا کہ حکومت ریاست میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھاواد ینے کی وعدہ بند ہے تاکہ یہاں کے نوجوانوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے کا پلیٹ فارہم مہیا ہوسکیں۔