حکومت تین سینٹرل کوآپریٹیو بینکوں کی از سر نو سرمایہ کاری کرنے کی وعدہ بند: دورجے

اڑان نیوز
جموں//امداد باہمی اور امور لداخ کے وزیر چیرنگ دُورجے نے کل کہا کہ حکومت اننت ناگ ، بارہمولہ او رجموں کے سینٹرل کواپریٹیو بینکوں کی اَز سر نو سرمایہ کاری کی وعدہ بند ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ کواپریٹیو بنینکوں کی از سر نو سرمایہ کا ری کا معاملہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ اٹھایا گیا ہے جنہوں نے اس سلسلے میں انتہائی مثبت رویہ کا اظہار کیا۔ ان باتوں کا اظہار وزیر نے جے اینڈ کے ڈائری پروڈیوسرس پروسسرس اور مارکیٹنگ کواپریٹیو یونین لمٹیڈ کی طرف سے منعقدہ کواپریٹیو ہفتہ ۔2017ءکے انعقاد کے موقعہ پر کیا۔وزیر مملکت برائے جنگلات ، پشو پالن ، ماہی پروری اور امداد باہمی میر ظہوراحمد بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔امداد باہمی محکمہ کے پرائمری کواپریٹیو سوسائیٹز کے انتخابات کامیابی سے انجام دینے پر سراہتے ہوئے وزیر نے کہا کہ محکمہ کے ملازمین کو اپنے فرائض منصبی انجام دینے میں مثبت رویہ اختیار کرنا ہوگا۔کواپریٹیو ہفتہ منانے کے سلسلے میں منعقدین کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ امداد باہمی تحریک کے سلسلے میں ریاست میں بڑے پیمانے پر جانکاری مہم چلانے کی بڑی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مرکزی و ریاستی حکومتوں کی طرف سے چلائی جارہی بہبودی سکیموں سے مستفید ہوسکیں۔وزیر مملکت میر ظہور احمد نے اس موقعہ پر ریاست کے تمام تحصیل ہیڈ کوارٹروں پر کواپریٹیو میڈیکل شاپس قائم کرنے پر زور دیا تاکہ رعایتی نرخوں پر لوگوں کو معیاری ادویات دستیاب ہوسکیں۔اس موقعہ پر امداد باہمی محکمہ نیوز لیٹر 2017 ءجاری کیا۔سیکرٹری کواپریٹیو بشیر احمد نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ چیئرمین سٹیزن کواپریٹیو بینک ، ایم ڈی جیکفیڈ ، چیئرمین جے اینڈ کے کواپریٹیو مومنٹ و دیگر متعلقین اس موقعہ پر موجود تھے۔