ایم ایل سی فردوس ٹاک کا جے ایم سی دورہ

جموں//اڑان نیوز//ایم ایل سی فردوس ٹاک نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کا دورہ کر کے کشتواڑ میں ایک سڑک حادثہ کے دوران زخمی ہوئے نوجوانوں کی حال چال پوچھا۔ موصوف بدھ کی شام 11بجے اسپتال پہنچے اور صبح 2بجے تک وہیں رہے۔ ایم ایل سی کی زیر نگرانی زخمی نوجوانوں کا علاج ومعالجہ کیاگیا۔ ڈاکٹروں کی طرف سے نوجوانوں کو خطرہ سے باہر قرار دیئے جانے کے بعد وہ وہاں سے گئے۔ انہوں نے اسپتال انتظامیہ سے کہاکہ وہ نوجوانوں کو بہتر سے بہتر علاج ومعالجہ فراہم کریں۔یاد رہے کہ موٹرکشتواڑ میں گذشتہ روز ایک سڑک حادثہ میں شاکر حسین ولد شبیر احمد ساکنہ دچھن اورعمر ولد شہناز ساکنہ فصیل آباد کشتواڑ زخمی ہوگئے تھے جنہیں میڈیکل کالج جموں منتقل کیاگیاتھا۔