مگر کوٹ میں لوگوں کامحکمہ دیہی ترقی کے خلاف احتجاج منریگا کے تحت اجرتوں کی واگذاری اور پورا سٹاف تعینات کرنے کا مطالبہ

قمرالدین منہاس
رام سو //سب ڈویژن رام سو کے مگر کوٹ میں جموں کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی کے بینر تلے مقامی لوگوں نے محکمہ دیہی ترقی کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے منریگا کے تحت کئے گئے کاموں کی اجرتیں واگذار کرنے اور محکمہ میں پورا سٹاف تعینات کرنے کا مطالبہ کیا۔ پینتھرز پارٹی ریاستی سیکریٹری سیوا سنگھ بالی جوکہ احتجاج کی قیادت کر رہے تھے، نے کہا کہ اکھڑہال کے علاقوں میں محکمہ دیہی ترقی نے کئی کام کروائے لیکن ان کاموں کی لوگوں کو اجرتیں نہیں ادا کی گئیں۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھارکھے تھے جن پر محکمہ کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے محکمہ دیہی ترقی پر غریب لوگوں کے پیسے ہڑپنے کاالزام عائد کر تے ہوئے کہا کہ محکمہ علاقوں میں ایم جی نریگا کے تحت اکثر کاموں کو الاٹ کرکے ان کاموں کو مکمل کرکے لوگوں اپنی مزدوری تک دینے کی زحمت گوارہ نہیں کرتے ہیں ۔ سیوا سنگھ بالی نے کہا اگر چہ سرکاری نے ایم جی نریگا سکیم یعنی مہاتما گاندھی نیشنل رولر گارنٹی ایکٹ کی ضمانت دیتی ہے لیکن زمینی سطح پر اس سکیم کا کھلے عام بھیجا استعمال کیا جارہا ہے کیونکہ محکمہ کام کر کے لوگوں کو مزدوری دینے کیلئے ٹال مٹول کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ علاقوں میں تعینات محکمہ دیہی ترقی کے ملازموں کودوسری جگہوں پر ٹرانسفر کیا گیا ہے جس سے علاقے میں ایم جی نریگا کے تحت کاموں میں کافی دشواریوں کاسامناکرنا پڑرہا ہے – ۔ا سنگھ بالی نے کہا کہ محکمہ دیہی ترقی کے ضلع افسر رام بن اپنا اثررثوخ لگاکر عرصہ دراز سے رام بن میں تعینات ہے جبکہ باقی کیایسی ڈی کویہاں سے ایک یا دوسال کے اندر ہی ٹرانسفر کیا جارہا ہے اس میں کوئی نہ کوئی کھانی چپی ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ بلاک اکھڑہال اوررام سو میں ایم جی نریگا کے تحت کاموں کی غریب لوگوں کو فوری طور پر اجرتیں واگذار کی جائے اور عرصہ دراز سے تعینات ضلع افسر کو ٹرانسفر کیا جائے ۔محکمہ دیہی ترقی کے چھوٹے چھوٹے ملازموں کواپنے اپنے علاقوں میں واپس لایا جائے ۔