نائب وزیراعلیٰ کا دورہ لداخ بجلی اور شہری ترقی محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

لداخ//نائب وزیر اعلیٰ نرمل سنگھ نے اپنی وزارت کے مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ آج لیہہ میں ایک میٹنگ کے دوران لیا ۔ان محکموںمیں بجلی اور شہری ترقی کے محکمہ شامل ہیں۔میٹنگ میں سی ای سی ، ایل اے ایچ ڈی سی ڈاکٹر سونم دوا لومپو ، ڈپٹی کمشنر لیہہ اونی لواسہ، ایگزیکٹیو کونسلرس ، اے ڈی سی معزز کنزنگ کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں لیہہ ضلع میں بجلی کی صورتحال پر غور و خوض کیا گیا ۔ سی ای سی نے اس موقعہ پر نائب وزیرا علیٰ کو ٹرانسمیشن لائنوں اور بجلی کی تقسیم کاری میں درپیش مشکلات کے بارے میں آگاہ کیااور ڈاکٹر سنگھ پر زور دیا کہ وہ ان مسائل کو حل کرنے میں مداخلت کریں۔نائب وزیراعلیٰ نے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ و متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ پروجیکٹ کے کام اور ٹرانسمیشن لائنوں کی طرف خصوصی توجہ دیں ۔انہوںنے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ بجلی کے صورتحال کا لگاتار جائزہ لیا کریںتاکہ لیہہ ضلع سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو بجلی کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنانہ کرنا پڑے۔دیگر مسائل جو میٹنگ کے دوران زیر بحث آئے ان میں امرت مشن پروجیکٹ ، ملٹی ٹائیر پارکنگ ، ذبح خانے کی فوری تعمیر وغیر ہ شامل ہیں۔