گورنر کافلیگ ڈے تقریبات کے موقعہ پر آرمڈ فورسز کو خراج عقیدت پیش

جموں//راجیہ سینک بورڈ کی طرف سے منعقد کئے گئے آرمڈ فورسز فلیگ ڈے تقریبات پر گورنر این این ووہرا نے تمام افراد اور آرگنائزیشنوں کی کوششوں کی ستائش کی جو سابق فوجیوں اور ان کے کنبوں کی بہبودی کے لئے رقومات اکٹھا کرنے میں راجیہ سینک بورڈ کی مدد کرتے ہیں۔یہ تقریب ٹائیگر آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔گورنر نے کہا کہ ہر سال 7؍ دسمبر کو منائے جانے والے آرمڈ فورسز فلیگ ڈے ملک کے بہادر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک اہم دِن ہوتا ہے ۔گورنر نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے سماج کے ہر فرد کو ملک کی دفاع اور لگ بھگ 15کلومیٹر لمبی سرحد کی حفاظت کرنے میں فوج کے رول کی سراہنا کرنی چاہیئے۔ڈائریکٹر راجیہ سینک بورڈ بریگیڈیئر (ر) ہر چرن سنگھ نے بھی اس موقعہ پر تقریب سے خطاب کیا۔ گورنے 34 بیوائوں میں 10ہزار روپے کی چیک تقسیم کئے اور سکولی بچوں کو پینٹنگ اور حب الوطنی کے گیت پیش کرنے کے سلسلے میں انعامات تقسیم کئے ۔