ناگہانی آفات سے نپٹنے کی تدابیریں انتظامیہ کی طرف سے گندوہ میں بیداری پروگرام

اشتیاق ملک
گندوہ// ناگہانی آفات سے نپٹنے و ان حالات میں عملی مشق کرنے کے سلسلہ میں انتظامیہ کی جانب سے ہیلی پیڈ گندوہ میں بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ایس ڈی ایم گندوہ دل میر چوہدری کی قیادت میں منعقد ہ پروگرام میں سیول ، پولیس ،سیکورٹی فورسز کے آفیسران کے علاوہ بھاری تعداد میں ملازمین وعلاقہ کے لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے ایس ڈی آر ایف کی ہدایات کے مطابق برفباری و دیگر قدرتی آفات کے دوران بچائو و امدادی کاروائیاں کرنے کے طریقہ کار کر بیان کرتے ہوئے عوام کواس دوران اپنا تحفظ کرنے سے متعلق جانکاری دی۔مقررین نے نوجوانوں وغیر سرکاری تنظیموں پر زور دیا کہ وہ رضاکارانہ طور اپنے کو ہر وقت تیار رکھیں اور برفباری ، سڑک حادثات، آتشزدگی ودیگر آفات کے دوران صبرو تحمل سے کام لیں اور ایس ڈی آر ایف کی ہدائت کے مطابق ان باتوں پر عمل در آمد کریں ۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او سنی گپتا نے بھی بولتے ہوئے اس موضوع پر روشنی ڈالی ۔