شاہ نوازچوہدری کی گورنر کے ساتھ ملاقات

جموں//جموں و کشمیر پردیس کانگریس کمیٹی کے سیکرٹری شہنواز چودھری نے کل یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہر ا کے ساتھ ملاقات کی۔اس دوران انہوں نے گورنر کو ریاست میں ابھرتی ہوئی سماجی، سیاسی اور اقتصادی صورتحال کے حوالے سے پارٹی کے نکتہ نظر سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ریاست میں پنچایتی اور بلدیاتی اداروں کے انتخابات منعقد کرانے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ جمہوری ادارے نچلی سطح پر کام کرسکیں۔گورنر نے شہنواز چودھری پر زور دیا کہ وہ ریاست میں جمہوری اداروں کے کام کاج کو تقویت بخشنے اور آپسی رواداری اور اخوت کے اقدار کو آگے لے جانے کے لئے اپنا کام جاری رکھیں۔ نمب