قانون سازیہ کا مشترکہ اجلاس

گورنر نے2جنوری 2018کو طلب کیا
جموں//گورنر این این ووہر انے 2؍ جنوری 2018ء کو صبح کے 11بجے ریاستی قانون ساز اسمبلی اور قانون ساز کونسل کا اجلاس جموںمیں طلب کیا ہے ۔گورنر نے قانون ساز اسمبلی اور قانون ساز کونسل کے تمام ممبران کو لیجسلیچر بلڈنگ نیو سیکرٹریٹ جموں میں مقررہ تاریخ اور وقت پر موجود رہنے کی ہدایت دی ہے تاکہ وہ جموں وکشمیر آئین کے تحت دونوں ایوانوں میں گورنرکا خطاب سماعت فرمائیں گے ۔خطاب کے بعد لیجسلیچر کے دونوں ایوان متعلقہ پریزائیڈنگ افسروں کی طرف سے مخصوص وقت پر علاحدہ میٹنگ منعقد کریں گے۔اس سلسلے میں گورنر نے ریاستی حکومت کی تجویز کو منظوری دی۔