اساتذہ کی طرف سے پرائیویٹ ٹیوشن، حکومت کی وضاحت

جموں//ریاستی حکومت نے اخباروں میں چھپی اس خبر کی تردید کی ہے کہ جس میں سرکاری اساتذہ کو پرائیویٹ ٹیوشن کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ایک پریس سٹیٹمنٹ کے ذریعے محکمہ تعلیمکے ایک نمائندے نے یہ بات واضح کرد ی ہے کہ محکمہ نے اپنے ایک حکمنامے میں کہا ہے کہ کوئی بھی استاد پرائیویٹ کوچنگ مراکز میں پرائیویٹ ٹیوشن نہیں کرسکتا ہے جب تک نہ متعلقہ محکمہ سے اسے اجازت حاصل ہوئی ہوگی ۔ترجمان نے کہا کہ میڈیا میں چھپی خبر بالکل بے بنیاد ہے جس میں لوگوں میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے ۔نمائندے نے مزید کہا ہے کہ ایسے اساتذہ کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جو محکمہ کی طرف سے جاری کئے گئے ہدایات کاتمسخر بنانے کے مرتکب پائے جائیں۔ترجمان نے کہا کہ ریاستی حکومت سرکاری سکولوںمیں طلاب کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے اور اس سلسلے میں حکومت نے اساتذہ کی تربیت فراہم کرتے ہوئے بنیادی ڈھانچے میں بہتر ی لانے اور کئی فلیگ شپ پروگراموں کو شروع کیا ہے۔