بی جے پی لیڈر کی AK47کے ساتھ تصویر

سماجی رابطہ سائٹ پر وائر ل ، پارٹی نے پلو جھاڑا
سید اعجاز
سرینگر//سوشل میڈیا پر بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈر کی ایک تصویر وائر ہوئی جس میں مذکورہ پارٹی لیڈر ہاتھ میں اے کے 47لئے نظر آرہے ہیں،تصویر کے وائرل ہوتے ہی پارٹی نے مذکورہ لیڈر سے دوری بنالی ۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر ست شرما کا کہنا تھا کہ ’’ وہ پارٹی کا سرگرم رکن نہیں ہے ‘‘واضح رہے کہ آشش سرین نے اپنے فیس بک پر ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ AK47 ہاتھوں میں لئے نظر آرہے ہیں ۔تصویر کے منظر پر آتے ہی سوشل میڈیا پر سرگرم لوگوں نے مذکورہ شخص کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے اس کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ،حالانکہ مذکورہ تصویر بعدازاں فیس بک سیحذف کردی گئی ۔سرین نے اپنے دفاع میں کہا کہ مذکورہ تصویر دوماہ پرانی ہے جو کہ سرینگر میں کھینچی گئی تھی اور جو رائفل میرے ہاتھوں میں وہ میرے ساتھی کے پی ایس او کی ہے ۔تصویر کے بارے میں بی جے پی ریاستی صدر ست شرما کا کہناتھا کہ سرین پارٹی کا سرگرم رکن نہیں ہے اس نے پارٹی میں دو سال قبل شمولیت اختیار کی ہے ، قانون کو اپنا کام کرنا چاہئے ۔ادھر آشش سرین کے فیس بک اکاونٹ کے مطابق وہ بھاجپا یوا مورچہ کا نائب صدر ہے جبکہ اسکے پروفائل تصویر میں اسے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ کور پیکچر میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔سرین کے حالیہ ویڈیو میں اسے لال چوک میں رواں ماہ کے ابتدا ء میں شوسینا کارکنوں کے ساتھ ترنگا لہراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے