آئی سی اوایم او ایس کی 19 ویں جنرل اسمبلی منعقد

تمدنی وراثت کو نئی نسل کیلئے محفوظ رکھنے کی ضرورت: درابو
نئی دہلی // وزیر خزانہ ، محنت اور روز گار کے وزیر ڈاکٹر حسیب اے درابو نے کہا ہے کہ تمدنی وراثت ہماری زندگی میں اہم رول ادا کرتے ہیں اور ہمیں مذہب روایات اور عقیدوں سے جوڑے رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمدنی وراثت کو محفوظ رکھنا مہذب سماج کی اولین ذمہ داری ہے۔ان باتوں کا اظہار وزیر خزانہ نے انڈیا ہبیٹٹ مرکز نئی دہلی میں منعقدہ ایگزی بیشن، کلچرل ہیری ٹیج پریکٹس اِن انڈیا کی افتتاحی تقریب اور مونو گراف ہری دے ریفلیکشنز و سی آئی او ایم او ایس کی 19 ویں جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر درابو نے کہا کہ تمدنی وراثت کو نئی نسل کے لئے محفوظ رکھنا ہوگا اور اس سلسلے میں لوگوں کو آگے آکر اثاثوں کو ترقی دینے میں جانکاری کو عام کرنے میں اپنا اہم رول ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی اوایم او ایس تاریخی یادگاروں کو محفوظ رکھنے اور ترقی دینے میں ہمیشہ سے ہی کوشاں رہا ہے اور متعلقہ ماہرین کو ایک جگہ اکٹھا ہونے اور اس شعبۂ سے وابستہ معاملات پر غور و خوض کرنے کا موقعہ فراہم کرتا ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ ایسے پروگرام ریاست جموں وکشمیر میں بھی منعقد کئے جانے چاہئیں۔ممبر پالیمنٹ۔ چئیرپرسن پارلیمانی سٹینڈنگ کمیٹی آف اربن ڈیولپمنٹ پناکا مسرا، ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا اوشا شرما صدر آئی سی اوایم او ایس گستارو آروز اور دیگر معززین نے بھی پروگرام میں حصہ لیا۔