بجلی کنکشنوں کی حصولی راشن اورآدھار کارڈ لازمی:نائب وزیراعلیٰ

اڑان نیوز
جموں / /بجلی کے صارفین کی نشاندہی کرنے اور بجلی کا ریونیو بڑھانے کے سلسلے میں آدھار کارڈ اور راشن کارڈ لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ یہ فیصلہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں لیا گیا جس کی صدارت نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کی۔خوراک ، شہری رسدات اور امور صارفین کے وزیر چودھری ذوالفقار علی بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔کمشنر سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ہردیش کمار ، کمشنر سیکرٹری خوراک و شہری رسدات ایم ڈی خان ، خوراک و شہری رسدات کشمیر اور جموں کے ناظمین و دیگر سینئر افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ بجلی کی ترسیل میں کسی بھی قسم کی چوری کو روکنے کے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے تاکہ لوگوں کو مناسب بجلی کی سہولیات فراہم کئے جاسکیں۔