عیدگاہ روڑبھدرواہ میںمیجر مسکولر جیم کا افتتاح

بھدرواہ//اڑان نیوز// صحت کو چست و درست رکھنے کی غرض سے بھدرواہ کے عید گاہ روڈ ہویلی محلہ میں میجر مسکولر نام سے جیم کا افتتاح کیا گیا ۔ اس موقع پر آرمی ، سی آر پی ایف کے آفسران کے علاوہ ایس ایچ او بھدرواہ منیر احمد خان اور ڈاکٹر شاہد مغل وغیرہ بھی موجود تھے ۔ جیم ساد علی مغل نامی ایک نوجوان نے کھولیہے اور اپنے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ بھدرواہ کے نوجوان ڈرگس وغیرہ میں مبطلہ ہو رہے ہیں اس لئے ان کو ورزش کی طرف لگانے کی غرض سے ۔انہوں نے جیم کھولی ہے جس کی کل ماہانہ فیس 100روپے مقرر کی گئی ہے ۔ ساد مغل نے اور بتایا کہ ان کی جیم میں تمام سہولیات بہت کم قیمت پر دستیاب ہو ں گی ۔ ایس ایچ او بھدرواہ نے کہا کہ بھدرواہ میں ایک اعلی درجے کی جیم کی شدید ضرورت تھی جس کی کمی اب پوری ہو گئی ہے اور نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اس جیم سے فائدہ اٹھائیں ۔