بالی بھگت نے چندر کوٹ میں جن آیوشیدی دوائی مرکز کا افتتاح کیا

چندرکوٹ//وزیر صحت وطبی تعلیم بالی بھگت جنہوں نے 16گھنٹوں کے اندر چار اضلاع راجوری، ریاسی، رام بن اور اودھم پور کا دورہ کیا۔ نے رام بن ضلع کے دورہ کے دوران چندرکوٹ میں’جن آیوشدی آؤٹ لیٹ‘کا افتتاح کیا جہاں پر مریضوں کو رعایتی داموں پر معیاری ادویات دستیاب ہوں گی۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ اہل تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوان ریاست کے کسی بھی علاقہ یا بازار میں جن آیوشدی مرکز کھول سکتے ہیں۔