تعلیمی ادارے طلاب کو مستقبل کے رہنما بنانے میں اہم رول ادا کرتے ہیں ذوالفقار نے جی ڈی گوئینکا پبلک سکول جموں کی سالانہ تقریب میں شرکت کی

اڑان نیوز
جموں//خورک ، شہری رسدات اور امور صارفین و قبائلی امور کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے کل کہا کہ تعلیمی ادارے طلاب کو مستقبل کے رہنما نے میں اہم رول ادا کرتے ہیں اور انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کرتے ہیں۔وزیر جی ڈی گوئینکا پبلک سکول جموں کے 10ویں سالانہ دِن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔وائس چیئرمین جیکفیڈ منیش شرما، ایم ایل اے سکھن نند ن کمار چودھری،سکول کے چیئرمین اوم پرکاش بنسل کے علاوہ والدین اور طلاب کی ایک بڑی تعداد ا س موقعہ پر موجو دتھی۔وزیر نے کہا کہ اساتذہ طلاب میں اخلاقیات ، ربط و ضبط، سلیقہ ، تہذیب و تمدن سے متعارف کرنے کا ذمہ داری ہے اور طلاب کو بھی چاہیئے کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ ساتھ اپنے اساتذہ کا احترام بجا لاتے ہوئے اپنی تعلیم کے کو جاری رکھیں۔وزیر نے کہاکہ سرکاری سکولوں کے ساتھ ساتھ نجی تعلیمی ادارے سماج میں تعلیم کے نور سے طلاب کو روشناس کرتے ہیںاور ان کوششوں کی بدولت ریاست میں خواندگی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔اس موقعہ پر بچوں نے ایک رنگارنگ تمدنی پروگرام پیش کیا جس کی وزیر نے ستائش کی۔