دہشت گرد کسی کے دوست نہیں پاک بھارت مذاکرتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی:خواجہ آصف

سرینگر//پاکستان کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دے گا کی بات کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ نے واضح کر دیا ہے کہ دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ کیونکہ دہشت گردی انسانیت کی دشمن ہے اور پاکستانی حکومت ہرشکل میں کی جانے والی دہشت گردی کی نہ صرف مذمت کرتا ہے بلکہ اس کے خلاف نمٹنے کو بھی تیار ہے۔ پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو ہند پاک تعلقات میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا ئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ صاف ظاہر ہے کہ کچھ عناصر بھارت اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات کے خلاف ہیں لیکن ہم ان کے اداروں کو ناکام بنا ئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضرضب کے نام سے جو دہشت گردوں کے خلاف جو کارروائی شروع کی گئی وہ اس کی نشاندہی کررہا ہے کہ پاکستان اس لعنت کو ختم کرنے سلسلے میں سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کسی کے دوست نہیں ہیں۔ اور وہ ملک کی مفاد کے خلاف کام کرنے والی تنظیمیوں کو پاکستان کی سرزمین پر سرگرمیاں چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ انہو ںنے کہا کہ حکومت ہند نے اس حملے کے بارے میں جو شواہد پیش کئے ہیں ان کی تحقیقات کی جا ئے گی اور ا سکے بعد ہی کارروائی شروع ہوجا ئے گی ۔ وزیردفاع نے کہا کہ دہشت گردکسی کے دوست نہیں ہوتے ان کا اپنا ایجنڈا ہے اور یہی طاقتیں ملک کو جنگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ ملک سے بالا ترکوئی نہیں ۔ اور ملک کی مفاد کے خلاف کام کرنے والوں کو سختی سے نمٹا جا ئے گا ۔