برف باری کی پیشن گوئی نہیں کی یہ میڈیاکامفروضہ ہے :سونم لوٹس

سری نگر//میدانی علاقوں میں صرف بارشوں کاامکان ظاہرکرتے ہوئے ماہرموسمیات سونم لوٹس نے اتوارکویہ واضح کردیاکہ 11تا15دسمبرصرف بالائی علاقوں میں ہی برف باری ہوسکتی ہے ۔کے این ایس کے ساتھ بات کرتے ہوئے سرینگرمیں قائم محکمہ موسمیات کے علاقائی دفترکے ڈائریکٹرکاکہناتھاکہ اُنہوں نے کشمیروادی کے میدانی علاقوں میں بھاری برف باری ہونے کی کوئی پیش گوئی نہیں کی بلکہ بقول موصوف یہ میڈیاکامفروضہ ہے ۔سونم لوٹس نے بتایاکہ شہرسری نگرسمیت میدانی علاقوں میں بر فباری کاکوئی امکان نظرنہیں آتا۔تاہم بارشوں کیساتھ ہلکی برف گرسکتی ہے۔انہوں نے پھرکہا’’میں نے میدانی علاقوں میں بھاری برفباری ہونے سے متعلق ایک لفظ بھی کسی سے نہیں کہا‘‘بلکہ میڈیاخوداس طرح کی نیوزرپورٹ شائع کررہاہے کہ گیارہ دسمبرسے بھاری برف باری ہوگی ۔تاہم محکمہ موسمیات کے علاقائی ڈائریکٹرنے کہاکہ پیرپنچال کے آرپاربالائی یااوپری علاقوں میں ہلکی تابھاری برف باری کاامکان ہے۔