وزیر اعلیٰ نے پیلٹ لگنے سے بینائی سے محروم ہوئے متاثرین میں تعیناتی آڈر تقسیم کئے

سرینگر//وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے ہیلنگ ٹچ پالیسی کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے آج اُن متاثرین کے ایک گروپ میں تعیناتی کے آڈر تقسیم کئے جو پچھلے برس وادی میں امن و قانون کی صورتحال کے دوران پیلٹ لگنے سے اپنی بینائی کھوچکے ہیں۔یہ قدم پچھلے سال کی شورش کے دوران تشدد سے متاثرین کی باز آبادکاری کے لئے وزیراعلیٰ کی طرف سے پہلے کئے گئے گئے اقدامات کے تسلسل میں اٹھایا گیا ہے ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ 14 ستمبر اور 28ستمبر کو وزیرا علیٰ نے اس طرح کے پیلٹ متاثرین کے دوگروپوں میں مالی معاونت بھی تقسیم کی تھی ۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے پچھلے برس ان متاثرین کے علاج و معالجہ کی نگرانی بھی کی تھی۔واضح رہے کہ محبوبہ مفتی نے ریاستی نوجوانوں کی باز آباد کاری ، سماجی مربود کاری اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے کئی ایک اقدامات شروع کئے ہیں۔ حال ہی میں وزیر اعلیٰ نے ایسے چار ہزار سے زائد نوجوانوں کے کیس واپس لینے کے ہدایات جاری کئے جو امن و قانون کے مختلف معاملات میں ملوث تھے۔