بانہال تا رام بن شاہراہ کی چار گلیارہ تعمیر کا کام3دن سے ٹھپ 3 درجن کے قریب ذیلی ٹھیکیدار وں کی بل بقایا ہونے کے باعث HCCکے خلاف ہڑتال

دانش وانی
بانہال// جموں، سرینگر شاہراہ پر سب سے اہم سیکٹر رام بن اور بانہال کے حصے میں چار گلیارہ توسیع کا کام گزشتہ 3روز سے مکمل طور پر بند ہے کیونکہ ذیلی ٹھیکیداروں کو تعمیری کمپنی ایچ سی سی نے ان کے بل ادا نہیں کئے ہیں ۔30کلومیٹر کے اس حصے میں ہندوستان کنسٹرکشن کمپنی ( HCC) نے 3درجن ذیلی ٹھیکداروں کو کام دے رکھا ہے جن کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ 6ماہ سے بل ادا نہیں کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ ہڑتال پر چلے گئے ہیں ۔ یہ ٹھیکیدار بانہال میں کمپنی کے دفتر کے باہر اتوار سے احتجاجی دھرنا پر بیٹھے ہوئے ہیں جب کہ اس سیکٹر میں کام مکمل طور پر بند ہو گیا ہے ۔ ہڑتالی ٹھیکداروں کا کہنا ہے کہ کمپنی ابتدا سے ہی ان کے ساتھ آنا کا نی کامعاملہ کر رہی ہے ۔ چند ماہ قبل کمپنی کے حکام نے یقین دہانی کرائی تھی کہ بلیں جمع کرانے پر ان کی 90فیصد رقومات واگزار کر دی جائیں گی لیکن اب اپنے وعدہ سے مکر کر کہہ رہی ہے کہ محض 7فیصدی رقم ہی ملے گی ۔ فورلین ٹھیکدار ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم بٹ نے بتایا کہ بار بار کی گذارشات کے باوجود کمپنی ان کے بلوں کی ادائیگی نہیں کر رہی ہے جس کی وجہ سے وہ کام بند کر نے پر مجبور ہو گئے۔ ا±نہوں نے کہا کہ ٹھیدار بھی یہ چاہتے ہیں کہ وہ اس قومی پروجیکٹ کا کام بنا کسی تاخیر کے مقررہ مدت کے اندر مکمل کر یں لیکن ایچ سی سی کمپنی اس میں سنجیدہ نظر نہیں آ رہی ہے۔ ا ن ٹھیکیداروں کا مزید کہنا ہے کہ رام بن ،بانہال کے سیکٹر میں تقریباً 90کروڑ روپے کی رقم بلوں کی صورت میں کمپنی کے پاس بند ہے ۔ ا±نہوں نے بتایا کہ اب وہ مشینوں کے لئے تیل اور ورکروں کی ا±جرتیں تک دینے کے لائق نہیں ہیں۔ ا±نہوں نے کہا کہ ا±نہوں نے بنکوں سے قرضہ لیکر مشینری
خریدی ہے لیکن اب وہ بنک قسطیں بھی نہیں ادا کر پا رہے ہیں۔ ایک اور ٹھیکدار نے بتایا کہ کمپنی نے کام شروع کرتے وقت نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا سے124کروڑ روپے کی رقم بطور موبائلزیشن چارجز لی ہیں لیکن ٹھیکیداروں کو کام کرنے کے لئے اس میں سے ایک پیسہ بھی نہیں دیا گیا ہے ۔ ٹھیکیداروں نے کہا کہ شاید کمپنی اس پروجیکٹ کا پیسہ اور کئی دوسرے پروجیکٹوں پر خرچ کر رہی ہے جس کی وجہ سے وہ ان کے بل وقت پر واگذار نہیں کر رہی ہے۔ا±نہوں نے مزید بتایا کہ اس مشکل ترین سیکٹر میں ا±نہیں کام کر نے کے لئے صرف چند گھنٹے ہی ملتے ہیں کیونکہ شاہراہ پر ٹریفک بھی رواں رکھنا پڑتا ہے جبکہ سڑک کی مرمت بھی ان کے ہی ذمہ ہے ۔ ا±نہوں نے کہا کہ اس کام میں ا±نہیں کافی زیادہ ہالٹیج کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے جس کے لئے انہوں نے ایچ سی سی کی ممبئی دفتر تک رسائی کر کے ریٹ بڑھانے کے لئے کہا تھا ۔ ٹھیکداروں کے مطابق کمپنی ہیڈ آفس کی طرف سے انہیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ آپسی مفاہمت سے ان کے ریٹ بڑھائے جائیں گے لیکن ابھی تک یہ معاملہ بھی التوا میں رکھا گیا ہے ۔واضح رہے کہ ایک طرف حکومت یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ اس اہم ترین قومی پروجیکٹ پر کامتیزی سے جاری ہے لیکن دوسری طرف بانہال رام بن سیکٹر میںکام روز اول سے ہی کسی نہ کسی وجہ سے معطل ہو تا رہا ہے ۔ چند ماہ قبل بھی ٹھیکیدار اسی وجہ سے ہڑتال پر چلے گئے تھے۔