سنت بال یوگیشور بھارتیہ ودھیامندر بلاور نے سالانہ دن منایا طلاب سماج سے بدعات کے خاتمے میں ایک اہم رول اداکرسکتے ہیں: نائب وزیر اعلیٰ

اڑان نیوز
کٹھوعہ//سنت بال یوگیشور بھارتیہ ودھیا مندر ددوارہ ، بلاور نے کل اپنا سالانہ دِن جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ اس موقعہ پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔نائب وزیر اعلیٰ نے اپنے خطبے میں سکول کے طلاب اور عملے کی کافی تعریف کی اور کہا کہ تعلیم کی بدولت نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی نشو ونما فروغ پاتی ہے اور ان کی مجموعی شخصیت میں نکھار پیدا ہوتا ہے ۔نائب وزیر اعلیٰ نے موجودہ حکومت کی حصولیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بلاور حلقے کو ایک مثالی حلقہ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اور حلقہ کے لوگوں کو ہر طرح کی بنیادی سہولیات بہم پہنچائی جائیں گی۔انہوں نے اس طرح کا پروگرام منعقد کرانے کے لئے سکول انتظامیہ کو مبارک باد دی ۔