ذوالفقار کی اڑیسہ کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ ملاقات دونوں ریاستوں کے درمیان اقتصادی شراکت داری کے پہلوﺅں پر تبادلہ خیال کیا

بھوبھنیشور//خوراک ، شہری رسدات اور امور صارفین و قبائلی امور کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے آج یہاں اڑیسہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنایک کے ساتھ ملاقات کی اور دونوں ریاستوں کے درمیان سماجی و اقتصادی تبادلوں کے ذریعے سے روابط بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ۔اس دوران انہوںنے خوراک صارفین بہبود اور قبائلی امور کو بھی زیر بحث لایا۔ چودھری ذوالفقار علی نے تین روزہ دورے پر اڑیسہ پہنچ گئے جہاں وہ خوراک اور امور صارفین کی سکیموں اور قبائیلی امور سکیموں کے بارے میںجانکاری حاصل کریں گے۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ وہ ملک کی تمام ریاستوں میں موجود فائدہ بخش طریقوں کو ریاست میں عملانا چاہتے ہیں تاکہ ان کے محکمہ کی کارکردگی میں شفافیت لائی جاسکے اور لوگوں کو بہتر سے بہتر سہولیات دستیاب ہوسکیں۔وزیر اعلیٰ نے انہیں ریاست میں ای پی ڈی ایس نظام اور قبائیلی سکیموں کی کامیابیوں کے بارے میں تفاصیل دیںاور کہا کہ ریاست میں ایک کنزیومر ڈسپورٹس ریڈرسل کمیشن اور 31 کنزیومر ڈسپوٹس ریڈرسل فورم کام کر رہے ہیں۔انہوںنے چودھری ذوالفقار کو قبائلی طبقوں کے لئے وہاں چلائی جارہی سکیموں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ذوالفقار علی نے ای پی ڈی ایس اور قبائیلی امور سکیموں کی موثر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے اڑیسہ حکومت کی کافی سراہنا کی اور کہا کہ اس طرز عمل کو ریاست میں بھی عملایا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی ریاست کو ایک مثالی ریاست بنانے کی ضمن میں بے مثال کام کر رہی ہے ۔