صورہ اسپتال میں سوائن فلو میں مبتلا ایک اور مریض کی موت تعداد 8 تک پہنچ گئی، 5افراد کے ٹیسٹ مثبت،14مریض زیر علاج

سرےنگر//گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سرینگر کے صورہ اسپتال میں سوائن فلو میں مبتلا مزید ایک اور شخص کی موت کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں امسال بیماری سے مرنے والوں کے موت کی تعداد 8پہنچ گئی جبکہ 5 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی امسال اس بیماری میں مبتلا افراد کی 45تک پہنچ گئی ہے جن میں سے14مریض صورہ اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مطابق خنزیری وائرس (سوئن فلو ) نے ایک دفعہ پھر وادی میں دستک دیتے ہوئے گزشتہ ایک ماہ کے دوران صورہ اسپتال میں حاملہ خاتون سمیت 8فراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بیماری میں مبتلا رہنے والے ایک اور مریض کی موت واقع ہوئی ہے جس سکے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 8تک پہنچ گئی ہے ۔ ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 5فراد کے ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی امسال وادی کشمیر میں سوائن فلو میں مبتلا ہونے والے مریضوں کی تعداد 45تک پہنچ گئی ہے ۔ سکمز ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 45افراد میں سے 8افراد کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ اسپتال میں اس وقت 14مریض موجود ہے جو اس بیماری میں مبتلا ہے اور انکا علاج و معالجہ جاری ہے اور 23مریض ایسے ہیں جنہیں علاج فراہم کرکے گھروں کو رخصت کیا گیا ۔ اسی دوران اسپتال سپر انٹنڈنٹ کے مطابق سوئن فلو بیماری پر قابو پانے کیلئے اسپتال میں وافر مقدار میں ادویات کا اسٹاک موجود ہے۔ تاہم مریضوں اور تیمارداروں نے الزام لگایا کہ صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں سوئن فلو کیلئے کوئی احتیاطی تدابیر نہیں اٹھائے گئے ہیں جس کے نتیجے میں اس مہلک مرض کا شکار افراد موت کو گلے لگانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ اسپتال میں تعینات ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں سوئن فلو ٹیسٹ کیلئے اگر چہ جدید مشینیں دستیاب ہیںہم ٹیسٹ کرانے کیلئے کوئی ماہر موجود نہیں جس کی وجہ سے بیماروں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔