مودی کا آئین کی روح کے مطابق’نیا ہندوستان‘س’بنانے کا اعلان

یو این آئی
نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی آئین کو جمہوریت کی روح قرار دیتے ہوئے ہم وطنوں سے اس پر لفظ بہ لفظ عمل کرنے اور اسی کی روح کے مطابق ‘نیا ہندوستان ‘ بنانے کا اعلان کیا تاکہ سماج کے غریب، پسماندہ اور محروم طبقات کے لوگوں کے مفادات کی حفاظت کی جا سکے ۔ مودی نے اتوار کو یہاں ‘من کی بات’ کے 38 ویں ایڈیشن میں ہم وطنوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ 1949 میں آج ہی کے دن آئین ساز اسمبلی نے ہندوستان کے آئین کو قبول کیا تھا اور 26 جنوری 1950 کو یہ نافذ ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آئین ہماری جمہوریت کی روح ہے . ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم آئین پر لفظ بہ لفظ عمل کریں۔ شہری ہوں یا ایڈمنسٹریٹر، آئین کی روح کے مطابق آگے بڑھنے ، کسی کو کسی بھی طرح سے نقصان نہ پہنچے – یہی آئین کا پیغام ہے ۔ آئین کے معماروں کے خیالات کی روشنی میں نیا ہندوستان بنانا، ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ مودی نے کہا کہ آج کا دن آئین سازاسمبلی کے ارکان کو یاد کرنے کا دن ہے جنہوں نے اسے بنانے کے لئے تین سال تک سخت محنت کی تھی۔ مودی نے کہا کہ ہمارا آئین بہت وسیع ہے . شاید زندگی کا کوئی ایسا شعبہ نہیں ہے ، فطرت کا کوئی ایسا موضوع نہیں ہے جو اس سے اچھوتا رہ گیا ہو۔ سب کے لئے مساوات اور سبھی کے تئیں حساسیت ، ہمارے آئین کی شناخت ہے ۔ یہ ہر شہری، غریب ہو یا دلت، پسماندہ ہو یا محروم طبقات ، قبائلی ہو یا عورت سب کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرتا ہے اور ان کے مفادات کو محفوظ رکھتا ہے ۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر بابائے آئین ساز بھیم را¶ امبیڈکر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس آئین ساز اسمبلی ہا¶س میں اہم موضوعات پر 17 الگ الگ کمیٹیوں کی تشکیل ہوئی تھی۔ ان میں سے سب سے زیادہ اہم کمیٹیوں میں سے ایک دستاویزات کمیٹی تھی جس کے صدرکے طور پر انہوں نے بڑا اہم ادا کیا تھا۔ آج ہم ہندوستان کے جس آئین پر فخر کرتے ہیں،اس کو بنانے میں بابا صاحب امبیڈکر کی موثر قیادت کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ سماج کے ہر طبقے کی فلاح و بہبود ہو. چھ دسمبر کو ان کے ‘ مھاپرینروا دن’ کے موقع پر، ہم نے ہمیشہ کی طرح ان کو یاد اور سلام کرتے ہیں۔ ملک کو خوشحال اور طاقتور بنانے میں بابا صاحب کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ وزیر اعظم نے 15 دسمبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کی برسی حوالہ سے انہیں یاد کرتے ہوئے کہا کہ کسان کے بیٹے سے ملک کے مرد آہن بنے سردار پٹیل نے ، ملک کو ایک لڑی میں کر کے غیر معمولی کام کیا تھا۔ سردار صاحب بھی آئین ساز اسمبلی کے رکن تھے . وہ بنیادی حقوق، اقلیتوں اور قبائلیوں پر بنی ایڈوائزری کمیٹی کے بھی صدر تھے ۔انہوں نے کہا کہ آج یوم آئین ہے لیکن یہ ملک کیسے بھول سکتا ہے کہ آج ہی کے دن دہشت گردوں نے ممبئی میں حملہ کیا تھا اور بڑی تعداد میں لوگوں کی جان لی تھی۔ مسٹر مودی نے اس حملے میں جان گنوانے والے بہادر شہریوں، پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ملک ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں سکتا۔