ہند پاک تجارت کی بحالی، دوسرے روز 9 ٹرکوںسامان کی نقل و حمل

پرتپال سنگھ
پونچھ//پاکستان اور ہندوستان کے بیچ چکاندا باغ کے راستہ سے تجارت کا سلسلہ بحال ہو نے دوسرے روز دونوں ملکوں کے بیچ تجارت جاری رہی۔ جانکاری کے مطابق دوسرے روز ایل او سی کا گیٹ 11:24 سے 11:28 تک کھلا رہا جس دوران کل نو ٹرک سامان کی نقل و حمل ہوئی۔ زرائع کے مطابق ہندوستان سے کل 4 ٹرک سامان پاکستان گیا جس کے زریعے23لاکھ50000 کا جیرا، املی، ادرک، جڑی بوٹی روانہ کی گئی جبکہ پاکستان سے ہندوستان کیلئے کل 5 ٹرک سامان آئے جن کے زریعے 84 لاکھ ,55ہزار روپے کی جڑی بوٹیاں ہندوستان ائیں اس موقع پر ہندوستان کی طرف سے کسٹوڈین تنویر احمد جبکہ پاکستان کی طرف سے ٹی ایف او محمد افضل موجود تھے۔ جبکہ اس موقع پر ڈی وائی ایس پی طفیل میر بھی موجود تھے۔