بانہال میں فوجی گاڑی کو حادثہ 13زخمی،4کی حالت نازک

بانہال // رتن باس بانہال کے مقام جموں سرینگر شاہراہ پر ایک فوجی گاڑی سڑک سے لڑھک کر ایک کھائی میں جا گر نے سے 13 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں چار کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے – شدید زخمی اہلکاروں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر فوجی ہسپتال اودہم پور منتقل کیا جا رہا تھا- ذرائع کے مطابق بانہال میں قائم 12 راشڑیا رائفلز فوجی کیمپ سے وابستہ فوجی اہلکار پیٹرولنگ تھے کہ اسی دوران بانہال سے چار کلو میٹر دور رتن باس کے مقام ایک تیکے موڑ کے پاس سڑک سے نیچے جا گری -حادثے کے فوری بعد مقامی لوگ ,پولیس , فوجی جوان اور مقامی رضاکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمی فوجی جوانوں کو ایمر جنسی ہسپتال پہنچایا گیا –