کچھ عناصر ہند پاک تعلقات کے خلاف مذاکرتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہےں دی جائے گی: خواجہ آصف

سرینگر // پاکستان کسی بھی دہشت گرد تنظےم کو بھارت اور پاکستان کے درمےان مذاکرتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہےں دے گا کی بات کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ نے واضح کر دیا ہے کہ دہشت گردی کی سرگرمےوں مےں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ کےونکہ دہشت گردی انسانےت کی دشمن ہے اور پاکستانی حکومت ہرشکل مےں کی جانے والی دہشت گردی کی نہ صرف مذمت کرتا ہے بلکہ اس کے خلاف نمٹنے کو بھی تےار ہے۔پاکستان کے وزےرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ کسی بھی دہشت گرد تنظےم کو ہند پاک تعلقات مےں خلل ڈالنے کی اجازت نہےں دی جا ئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ےہ صاف ظاہر ہے کہ کچھ عناصر بھارت اور پاکستان کے درمےان اچھے تعلقات کے خلاف ہےں لےکن ہم ان کے اداروں کو ناکام بنا ئےں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضرضب کے نام سے جو دہشت گردوں کے خلاف جو کارروائی شروع کی گئی وہ اس کی نشاندہی کررہا ہے کہ پاکستان اس لعنت کو ختم کرنے سلسلے مےں سنجےدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کسی کے دوست نہےں ہےں۔ اور وہ ملک کی مفاد کے خلاف کام کرنے والی تنظےمےوں کو پاکستان کی سرزمےن پر سرگرمےاں چلانے کی اجازت نہےں دی جائے گی ۔ انہو ںنے کہا کہ حکومت ہند نے اس حملے کے بارے مےں جو شواہد پےش کئے ہےں ان کی تحقےقات کی جا ئے گی اور ا سکے بعد ہی کارروائی شروع ہوجا ئے گی ۔ وزےرخارجہ نے کہا کہ دہشت گردکسی کے دوست نہےں ہوتے ان کا اپنا اےجنڈا ہے اور ےہی طاقتےں ملک کو جنگ مےں دھکےلنا چاہتے ہےں۔ ملک سے بالا ترکوئی نہےں ۔ اور ملک کی مفاد کے خلاف کام کرنے والوں کو سختی سے نمٹا جا ئے گا ۔