دربار مو کے سلسلے میں سرینگر جموں قومی شاہراہ پر

یک طرفہ ٹریفک کو چلنے کی اجازت ہوگی
سرینگر//سول سیکریٹریٹ دفاتر سرینگر میں 27اور28اکتوبر کو بند ہورہے ہیں ۔ محکمہ ٹریفک نے دربار موملازمین کی جموں منتقلی کے سلسلے میںجو جموں سرینگر شاہراہ پر28 اور29اکتوبر کے لئے جو ہدایات جاری کی ہیں ، ان کے مطابق ان دو دنوں کے دوران شاہراہ پر سرینگر سے جموں تک یکطرفہ ٹریفک کو چلنے کی اجازت ہوگی۔اس دوران سرینگر جموں قومی شاہراہ پر فوج،بی ایس ایف،سی آر پی ایف ،سی آئی سی ایف اورایس ایس پی وغیرہ کی کانوائے کو28اور29اکتوبر کو جموں سے سرینگر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اسی طرح 4اور5نومبر کو بھی فوجی گاڑیوں کے علاوہ کسی دوسری قسم کی گاڑیوں کو جموں سے سرینگر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔انسپکٹر جنرل پولیس ٹریفک جے اینڈ کے،کے مطابق قومی شاہراہ پر بلا خلل ٹریفک کی آمدورفت کو یقینی بنانے کے لئے اس پروگرام کو ترتیب دیا گیا ہے۔