ایس پی اوکی حاضری دماغی گرینیڈ حملہ ناکام بنادیا سوپور میںگرینیڈ دھماکہ میں 4شہری ، 3اہلکار زخمی

 

اڑان نیوز
سوپور//شمالی قصبہ سوپور میں سماعت شکن گرینیڈ دھماکے میں 4عام شہری اور3پولیس وفورسز اہلکار آہنی ریزوں کی زد میں آکر زخمی ہوئے ۔تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں اُنکی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے ۔پولیس کا گرینیڈ دھماکے کے حوالے سے کہنا ہے کہ جنگجوئوں نے فورسز گاڑی کے اندر گرینیڈ داغا ،تاہم الرٹ ایس پی ائو نے اِسے واپس پھینک کر کئی قیمتی جانیں بچائیں ۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں جنوبی قصبہ ترال میں ایک گرینیڈ دھماکے میں ایک خاتون سمیت 2عام شہری ہلاک اور30افراد زخمی ہوئے تھے ۔ شمالی ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور میں اتوار کو اُس وقت افراتفری پھیل گئی جب نامعلوم افراد نے فورسز ایک گرینیڈ داغا ۔معلوم ہوا ہے کہ اتوار کی صبح اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی ) کے نزدیک قائم سی آر پی ایف کیمپ پر ہتھ گولہ داغا گیا ،جو سرِ راہ زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔دھماکے نتیجے میں مین چوک سوپور میں افراتفری پھیل گئی اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے ۔اس دھماکے میں4عام شہری اور3پولیس وفورسز اہلکار زخمی ہوئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر علاج ومعالجہ کی خاطر سب ضلع اسپتال سوپور منتقل کیا گیا ۔اسپتال ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہاں 6زخمیوں کو لایا گیا ،جنکی حالت خطرے سے باہر ہے ۔نمائندے کے مطابق زخمی عام شہریوںمیں بشیر احمد شاہ ولد حاجی غلام محی الدین ساکنہ بادام باغ سوپور،عامر صوفی ولد محمد امین ساکنہ باغات سوپور ،نذیراحمد تیلی ولد غلام احمد ساکنہ آرم پورہ سوپور اور عاقب بشیر لون ولد بشیر احمدساکنہ بوٹینگو سوپور ہے جبکہ زخمی پولیس اہلکاروں میں ایس پی او عاقب بلٹ نمبر268اور ایس پی او رشبیر احمد بلٹ نمبر136شامل ہے ۔پولیس نے گرینیڈ دھماکے کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ جنگجوئوں نے قصبہ سوپور میں فورسز گاڑی کے اندر گرینیڈ داغا ،جسے الرٹ ایس پی او نے واپس پھینک دیا اور15ساتھیوں کی جانیں بچائیں ۔دھماکے سے متعلق پولیس بیان :سوپور میں ڈیوٹی چوکہ چوبند ایس۔ پی ۔ او نے بہادری کا مظاہرہ کرکے نامعلوم جنگجوئوں کی جانب سے سیکورٹی گاڑی کے اندر ایک گرنیڈ پھینکا جس کو ایس۔ پی ۔ او نے ہاتھ سے محفوظ جگہ کی طرف پھینک کر ایک بڑے حادثے کو ہونے سے ٹال دیا۔ مین چوک سوپور میں نامعلوم نے پولیس اور سی ۔ آر ۔ پی ۔ ایف اہلکا روں کے بی پی بینکر کے اندر ایک گرنیڈ پھینکا گاڑی میں پولیس ایس۔ پی ۔ او نے گرینیڈ کو گاڑی سے باہر سڑک کی طرف پھینکا جہاںپر کوئی عام شہری موجود نہ تھا گرینیڈ پھٹنے سے 7 افراد معمولی زخمی ہوئے جن کی پہچان ایس۔ پی ۔ او ز عاقب، شبیر ، ایک سی ۔ آر ۔ پی ۔ ایف اہلکار عبدلرشید اور عام شہری نذیر احمد تیلی ولد غلام احمد تیلی ساکن گلاب آباد سوپور، بشیر احمد شاہ ولد غلام محی الدین شاہ ساکن بادامباغ سوپور، عامر احمد صوفی ولد محمد امین صوفی ساکن باغات سوپوراور عبدلر حمان ڈار ولد غلام احمد ڈار ساکن نسیم باغ سوپور کے طور پر ہوئی ہے ۔ جن کوعلاج ومعالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا۔ اگر مذکورہ گرنیڈ بی پی بینکر میں پھٹ جاتا تو عین ممکن پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروںکو کافی نقصان اُٹھانا پڑسکتا تھا ۔ چوکہ چوبندپولیس ایس پی او نے بہادری کا مظاہرہ کرکے ایک بڑے حادثے کو ٹال دیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف۔ آئی ۔آر نمبر282/2017 زیر دفعہxp Sub Act 307,RPC 3/7 E کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کہ گزشتہ دنوں جنوبی قصبہ ترال میں ایک گرینیڈ دھماکے میں ایک خاتون سمیت 2عام شہری ہلاک اور30افراد زخمی ہوئے تھے ۔حزب المجاہدین اور لشکر طیبہ عسکری تنظیموں نے اس حملے کی مذمت کی ،تاہم پولیس کے مطابق حملہ آئوروں کا نشانہ ریاستی وزیر وحکومتی ترجمان نعیم اختر تھے ۔