حق خان کی صدارت میںکشتواڑ میں پی ڈی پی کی میٹنگ منعقد

ذوالفقار علی
کشتواڑ //دیہی ترقی و پنچائتی راج کے ریاستی وزیر عبد الحق خان نے کشتواڑ میں منعقد پارٹی کارکنوں سے ملاقات کرکے زور دیا کہ وہ حکومت وباالخصوص پارٹی کے منشور کو گھر گھر پہنچائیں ۔میٹنگ میں ضلع کے سبھی بلاکوں سے آئے پی ڈی پی پارٹی کے عہدیداران وکارکنوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ایم ایل سی فردوس ٹاک ، ضلع صدرشیخ ناصر بھی موجود رہے۔اس دوران پارٹی کارکنوں نے اپنے مسائل سے و زیر موصوف کو آگاہ کیا ۔خان نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پی ڈی پی مزید مضبوط ومستحکم بنانے میں کلیدی رول نبھائیں۔اس دوران اندروال سے پی ڈی پی رہنما عبدالمجید بٹ ،طالب حسین بٹ ،صدر یوتھ صدر واصل ڈوالول،اشتیاق حسین وازہ ،عمر ملک نے بھی شرکت کرکے تنظیمی امور سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔