سماجی واقتصادی حیثیت معیار ِصحت پر کافی اثر انداز ہوتی ہے:ڈاکٹر سوشیل مڑھ بلاک کے گاو¿ں گڑھا سنگہو میں طبی کیمپ کا اہتمام،200مریضوں کی جانچ کی

اڑان نیوز
جموں//گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال کے شعبہ کارڈیالوجی کے سربراہ اور ماہر امراض ِقلب ڈاکٹر سوشیل شرما نے بلاک مڑھ جموں کے گاو¿ں گڑھا سنگہو، شیو شکتی فارم میں یک روزہ طبی کیمپ کا اہتمام کیا جس میں200سے زائد مریضوں کو طبی معائنہ کیاگیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ اس دوران مریضوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جتنا کم سماجی اقتصادی سٹیٹس ہوگا اتنا زیادہ امراض قلب کا خطرہ زیادہ رہتاہے۔ سماجی اقتصادی سٹیٹس اور صحت کے درمیان ایک اہم رشتہ ہے ، جن لوگوں کا سماجی واقتصادی پوزیشن کم ہوتی ہے ، ان میں دل کی بیماریوں کا خطرہ زیادہ رہتاہے۔ آمدنی، تعلیم، روزگار اور سماجی کلاس بندی معیار حیات اور صحت بہتری میں اہم رول ادا کرتی ہے۔کیمپ کے انعقاد میں علاقہ کے راجیو شرما، کنہیہ لال اور سریش کمار نے اہم رول ادا کیا۔ ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر موہی کلسوترہ، ڈاکٹر کیول شرما، ڈاکٹر چھکشو مہاجن اور رضاکار وکاس کمار، کشمیری لال، رگہو راجپوت، امن گپتا، راجندر سنگھ، نتیش مہاجن، سریش شرما، منوج شرما، امن دیپ سنگھ اور راج کمار شامل تھے۔